فیصل آباد میں تین لاکھ روپے کے تنازع پر ایک شخص کی ناک کاٹ دی گئی ،زخمی کے بروقت اسپتال پہنچ جانے پر ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ناک دوبارہ جوڑ دی ۔
زخمی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کی درخواست دے دی۔ زخمی شخص شاہد کے مطابق اسکا رضوان نامی شخص سے کاروباری لین دین میں تین لاکھ روپے کا تنازع تھا ، وہ اپنی رقم کی واپسی کا تقاضہ کرنے رضوان کے گھر گیا جہاں رضوان اور اسکے والد نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلے سےناک کاٹ ڈالی۔
اہل محلہ نے مداخلت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرد یا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی ناک جوڑ دی گئی ہے۔زخمی شاہد نے ملزمان کے خلاف درخواست دے دی ہے۔ پولیس کے مطابق شاہد کی میڈیکل رپورٹ ملتے ہیں قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔