تعلیمی اداروں کے لیے 13نکات پر مشتمل ایڈوائزری جاری

لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی گئی جس کے مطابق
تبلیغی جماعت پر یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغ کرنے اور ٹھہرنے ،
ہاسٹلز میں غیر طلبا ء عناصر کے ٹھہرنے پر مکمل پابندی ہو گی
تعلیمی اداروں کی حدود میں مساجد میں دیے جانیوالے خطبات کو انتظامیہ کی منظوری سے مشروط قرار دیدیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی پلان کی تشکیل جاری ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے 13نکات پر مشتمل ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں تمام جامعات کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتظامیہ اپنی سکیورٹی کے لیے اپنا انٹیلی جنس نظام بنائے۔
مشکوک کردار کے حامل لوگوں کی کڑی نگرانی کے لیے انتظامیہ موثر اقدامات اٹھائے۔
اسلحہ اور منشیات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ سخت انتظامات کرے۔
فرقہ واریت پر مبنی اسٹوڈنٹس گروپ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔
ایڈوائزری میں تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر سے ہمدردی رکھنے والے فیکلٹی ممبران کی اطلاع فوری سکیورٹی اداروں کو دی جائے۔
ہر یونیورسٹی اور کالج کی انتظامیہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خلاف ایک اکانٹ بنائے جس کے بعد انتظامیہ کے تعاون سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرے گا۔
نئی ایڈوائزری کے مطابق تبلیغی جماعت پر یونیورسٹیز کی حدود میں تبلیغ کرنے اور ٹھہرنے پر پابندی سمیت غیر طلبا ء عناصر کے ہاسٹلز میں ٹھہرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
ایڈوائزری میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ہر تعلیمی ادارہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے نشاندہی کی گئی خرابی کو پندرہ دن میں دور کرنے کا پابند ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے