جنوبی وزیرستان ؛ مقامی صحافی و سوشل ایکٹیویسٹ آتش محسود پر نامعلوم افراد کا قاتلانہ حملہ ناکام، آتش محسود محفوظ رہے.
صحافی اور سوشل ایکٹیویسٹ اتش محسود پر گزشتہ رات گھر کے قریب نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ وانا سے واپسی پر اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے آتش محسود محفوظ رہے۔
آتش محسود کے مطابق حملہ آور پہلے اس تاک لگا کر بیٹھے تھے اور مجھے دیکھتے ہی فورا اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔حملہ اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد مقامی صحافی برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور انہوں نے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
آتش محسود علاقے میں انسانی حقوق، سماجی مسائل اور شفاف اطلاعات کی فراہمی کے لیے سرگرم ہیں اور ان کی آواز نوجوانوں میں خاصی مقبول ہے۔
آتش محسود پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے صحافیوں اور سوشل ایکٹیویسٹس نے کہا ہے کہ ایسے واقعات آزادی رائے کو دبانے کی کوشش ہیں۔ آتش محسود نے تھانہ تیارزہ میں واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے