بہاول نگر: سرکاری اسکول کی 8 ویں جماعت کی طالبہ گرمی کی شدت سے جاں بحق

بہاولنگر میں سرکاری اسکول کی طالبہ گرمی کی شدت سے انتقال کرگئی۔

ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ ہارون آباد بہاولنگر کے سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ گرمی کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 13 سالہ بچی 8 ویں جماعت کی طالبہ تھی، بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی۔

ترجمان کے مطابق بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے بچی کلاس میں بےہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے