جنوبی وزیرستان ؛بجلی کی قلت کے باعث سبزی و میوہ جات کی فصلیں تباہی کے دہانے پر

جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکزی شہر وانا اور اس کے گرد و نواح میں بجلی کی شدید قلت اور کم وولٹیج نے سبزی اور میوہ جات کی فصلوں کے موجودہ سیزن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔

مقامی کسانوں اور زمینداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں روزانہ صرف تین گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ وولٹیج اس قدر کم ہوتا ہے کہ زرعی موٹرز اور دیگر آلات چلانا ممکن نہیں رہتا۔

جنوبی وزیرستان خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں سب سے زیادہ سبزیاں اور پھل پیدا کرنے والا ضلع مانا جاتا ہے، لیکن موجودہ بجلی بحران کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی فصلیں ضائع ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ان کی سال بھر کی محنت ضائع ہو جائے گی اور مالی نقصان ناقابل برداشت حد تک پہنچ جائے گا۔

کسانوں اور زمینداروں نے وفاقی و صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی فراہمی کے دورانیے میں فوری اضافہ کیا جائے اور وولٹیج کو مستحکم کیا جائے، تاکہ موجودہ سیزن میں فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے