ملک میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی گئی اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی پیروی میں جانور قربان کیے گئے۔

ملک کے طول و عرض میں چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی کی گئی۔

نماز عید کے موقع پر عید گاہوں اور مساجد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید کی نماز ایوان صدر اسلام آباد میں ادا کی جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عید ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عید لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور افسران کے ساتھ منائی۔

عید کے پہلے روز قربانی سے فارغ ہونے کے بعد اب دوستوں اور رشتہ داروں کی دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔ کہیں چٹ پٹے کھانوں کا اہتمام تو کہیں بار بی کیو کی تیاری جاری ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام

صدر مملکت آصف زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے رویّوں میں قربانی،محبت،بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کرپاکستان کو ایک عظیم اورخوشحال ملک بنانا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے،قربانی اوراتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے۔ قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔بھارتی حملے پر قوم کا اتحاد دشمن کے لیے واضح پیغام تھا،عید کی خوشیوں میں فلسطینی بھائیوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نہ بھولیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرکی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبار کباد

فیلڈمارشل سیدعاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی،ائیر چیف،نیول چیف نے بھی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبار کباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد،افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنےوالےاداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کوقدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔عیدالاضحیٰ قربانی،اتحاد اور غور و فکرکامقدس موقع ہے۔ اللہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے