عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا عمل جاری

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، مسلمان عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں۔

آج عید کے دوسرے روز جو افراد پہلے دن مہمان بنے تھےآج میزبان بنیں گے، عید الاضحیٰ کے دوسرے روز گھروں میں آج کھابے شابے ہوں گے مہمان گپ شپ کریں گے اور چھٹی کا مزہ اڑائیں گے۔

وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے، عید کی مبارک باد دی

دوسری جانب ماہرین صحت نے عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانوں پر ہاتھ ذرا ہلکا رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں، کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں مزید برآں گھی، تیل اور تیز مسالوں سے ذرا فاصلہ رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے