جنوبی وزیرستان ؛ لدھا میں اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ پر مبینہ ڈرون حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا

جنوبی وزیرستان اپر کے ہیڈکوارٹر لدھا میں اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے بم اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی کی رہائش گاہ کے قریب گرایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر کے دفاتر کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے اس وقت اسسٹنٹ کمشنر شادمان صافی گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی نوعیت، حملہ آوروں کی شناخت اور مقاصد کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ واقعہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے نئے خدشات کو جنم دے رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے