ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 20 جون سے 23 جون کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 20 سے 23 جون کے دوران مون سون ہواؤں کے باعث بارشیں متوقع ہیں، اسی دوران مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

21 جون سے 23 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش ہوسکتی ہے جب کہ 22 سے 23 جون کے دوران سندھ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے