بھارت میں تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کسٹم حکام نے بتایا کہ ممبئی ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کے سامان سے 16 زندہ سانپ برآمد کیے گئے۔
حکام کے مطابق بھارت میں رواں ماہ پرواز کے ذریعے جانور اسمگل کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ان سانپوں کو پالتو جانوروں کی مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے جن میں سے زیادہ تر زہریلے سانپ نہیں تھے جب کہ برآمد شدہ سانپوں میں گارٹر سانپ، رائنو ریٹ سانپ اور کینیا کا سینڈ بوا سانپ شامل تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سانپوں کو لانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔