مؤثر منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا، وزیراعظم کی وزیرداخلہ سے گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ یوم عاشور کے دوران ملک بھر میں عزاداری کے جلوسوں، مجالس اور دیگر تقریبات کو پُر امن طریقے سے یقینی بنانے کے لیے مؤثر سکیورٹی حکمت عملی اپنائی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا۔

وزیراعظم نے صوبائی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مؤثر اور پیشہ وارانہ منصوبہ بندی کی بدولت یوم عاشور کا پرامن انعقاد ممکن ہوا۔

شہباز شریف نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مؤثر اور پُرامن سکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے