جواں سال شاعر و صحافی جناب وقارعلی شاہ دریاب کی شادی کے موقعہ پر محفل مشاعرہ اور دیگر ملاقاتیں

اقبال حسین افکار پشتو کے ممتاز شاعر ادیب اور صحافتی ادب کے ایک معتبر نام اب تک ادبی صحافتی رپورتاژوں کے پانچ کتب حسن طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام آچکے ہیں گزشتہ دن طیب اللّٰہ خان اور ملک شیر عالم خان کے ساتھ دو روزہ ادبی ، سماجی ثقافتی پر روانہ درگئی سے پشتو کے اس عصر کے معروف ممتاز شاعر جناب رحمت شاہ سائل اور جناب فضل سبحان عابد ساتھ ہوۓ جہاں پر بٹ خیلہ کے گاؤں مٹکنئی میں جواں سال شاعر اور جرنلسٹ کی شادی کی تقریب کے موقعہ منعقدہ مشاعرہ اور دیگر ملاقاتوں کچھ افکار کی زبانی اور کچھ جناب اقبال سجید اداس کے لکھے ہوئے مشاعرہ کی روداد نقل کرکے پیش کرتی ہو ۔

ملاکنڈ قدرتی حسن سے ملا مال علاقہ ہے یہی وجہ ہے کہ ملاکنڈ ہونے والی ادب میں قدرتی حسن کی منظر نگاری رومان ازم ، ریلزم کے ساتھ مزاحمت کے رنگ نمایاں ہے ۔ ملاکنڈ ضلع اب کے معلوم پہلے دو تحصیل ہواکرتے تھے ایک کو تحصیل کو سمہ رانیزئی دوسری تحصیل سوات رانیزی کہا کرتے ہیں ببٹ خیلہ ، ڈھیری الاڈھنڈ ، تھانہ ، خا، ڈھیری جولگرام مٹکنئی، میخ بند کے ساتھ بہت سے گاؤں ہے یہ علاقہ یوسفزئی قبیلہ کے رانیزی کے سب کاسٹ علی خیل کے ذیلی شاخوں میں سے نمایاں کاچوخیل، ابراھیم خیل ، عمر خیل دیگر کے ساتھ کوہستانی ، باجوڑ ، دیر اور دیگر علاقوں لوگ آباد ہیں ۔
گزشتہ دن 7 نومبر 2025 کو بٹ خیلہ کے مٹنکی کا کے معروف ادبی و ثقافتی تنظیم ’’آواز ملاکنڈ‘‘ کے سرگرم رکن، جواں سال شاعر، پشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد اور پشتون کلچرل ایسوسی ایشن اسلام آباد کے پریس سیکرٹری جناب وقارعلی شاہ دریاب کی شادی کے موقعہ پر آواز ملاکنڈ نے بھر پور خوشی میں مشاعرہ کا اہتمام مقامی شادی ہال میں بروز جمعہ 7نومبر 2025 کو شام 8بجے کیا تھا جس کی صدارت ممتاز شاعر ، ادیب محترم رحمت شاہ سائل نے کی جبکہ پشتو ادبی تحریک چارسدہ کے صدر جناب طیب اللہ خان طیب مہمان خصوصی تھے مہمانان اعزازی میں پختون انٹیلیکچول فورم پاکستان کے آرگنائزر سیکرٹری اقبال حسین افکار مل ملاکنڈ کے صدر ڈاکٹر اقبال شاکر پل ملاکنڈ کے سرپرست اعلی علی اکبر ملاکنڈ اور جناب فضل سبحان عابد شامل تھے ، دولھا ، شاعر و صحافی بھی وقار علی شاہ دریاب کا بھی مہمانوں کے ساتھ سٹیج پر بھیٹنے کا اہتمام کیا گیا نظامت اقبال سجید اداس اور صادق آمین نے احسن طریقے سے ادا کیا ۔

تقریب کا آغاز قرآنِ کریم کی آیت مبارکہ کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت فضل الرحمان عاجز نے حاصل کی۔

مشاعرہ میں جن شعراء کرام حصہ ان کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں ۔

ثاقب یوسفزئی، عبدالکبیر عطا، علی محمد سحر، احسان اللہ احسان، فیض المحمود فیض، ندیم سحر، کرامت بیتاب، ساجد افغان، محمد اکرام صوفی، فضل الرحمان عاجز، خالق داد امید، ہلال یوسفزئی، وزیر مہربان، محمد اسلام کوچوان، حبیب الرحیم حبیب، مستجاب شاہی، غنچہ گل ناہل، غنی غورزنګ، ڈاکٹر اقبال شاکر، علی اکبر ملاکنڈ، فضل سبحان عابد، اقبال حسین افکار، اور آواز ملاکنڈ کے صدر ناموس خان ناموس۔ بعد ازاں ادبی تنظیم مل ملاکنڈ کی جانب سے
جناب ناموس خان ناموس اور عبد الکبیر عطاء نے دولہا گھرانے کو وقار علی شاہ دریاب کی شادی آبادی پر مبارکباد پیش کیا دونوں اکابر تنظیم نے مہمان شعراء کا شکریہ ادا کیا۔ کہ دور دراز آکر اس مشاعرے کو صوری اور معنوی خوبصورتی بخشی صاحب صدر رحمت شاہ سائل سٹیج پر تشریف فرما مہمانان اعزازی و خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ادبی تنظیم آواز ملاکنڈ کے اس اقدام کو سراہا کہ اپنی دوست شاعر کی شادی خانہ آبادی پر اس مشاعرے کا اہتمام کیا ہے یہ ایک اچھی روایت ہے اس کو جتنا ہی سراہا جاۓ کم ہوگا ۔ انہوں نے وقار علی شاہ دریاب کو مبارک باد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ کریم اس میں برکت عطا فرمائے ۔

آواز ملاکنڈ کے رفقا نے ان کے نے دولھا شاعر وقارعلی شاہ دریاب کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس موقع پر فیض صاحب نے اقبال حسین افکار، طیب اللہ طیب، فضل سبحان عابد ، جناب ہاشمی کو اپنی نئی شعری مجموعہ ” "مسلکی زمزمے پیش کیا ۔ آٹھ بجے شروع ہونے والی یہ مشاعرہ صاحب صدر رحمت شاہ سائل اظہار خیال کے ساتھ رات کو ایک بجے احترام پذیر ہوا بعد ازاں رات تین بجے تک ممتاز گلوکار نعیم طوری نے آرمونیم اور تبلے کی سنگت میں جناب رحمت شاہ سائل ، فضل سبحان عابد ، سعود بنگش ، طیب اللّٰہ خان اور کاروان کے غزلوں اور گیتوں سے سامعین کو محظوظ کرکے بے دریغ داد حاصل کی ۔

نومبر 8 سال 2025 کو وقار علی شاہ دریاب سے لیکر جناب رحمت شاہ سائل کی معیت میں راقم اقبال حسین افکار ، طیب اللّٰہ خان ، فضل سبحان عابد اور ملک شیر عالم خان ممتاز دانشور ڈاکٹر بختیار سے ملے ان کے ساتھ کچھ لمحے گزارنے کے بعد جناب رحمان گل کی جانب روانہ ہے رحمان گل کا تعلق چارسدہ سے ہے اعلی تعلیم یافتہ کاروباری شخصیت ہے جو کہ آج کل ہوٹل و ریسٹورنٹ کاروبار سے منسلک ہے ہنزہ ناران کاغان کے ساتھ چکدرہ فورٹ کے بلمقابل دریاے سوات کے کنارے ” نمکین دیرہ ” کے نام سے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ اور ہوٹل بنایا عرصہ سے ان کی خواہش تھی کہ جناب رحمت شاہ سائل کے ساتھ ان کے مہمان بنے آج جب جناب طیب اللّٰہ خان نے یہ نوید سنائی کہ ہم رحمت شاہ سائل کی معیت میں آرہے ہیں ہے تو وہ خوشی سے پھولے صبح سے ہمارے انتظار میں تھے ایک بھی جب ہم ان کے ہاں پہنچے تو اس نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے روایتی مہمان نوازی کا حق ادا کیا ۔

حالات کی مجبوری کی آڑے آ ہی جاتا ہے ، ورنہ کون چاہے آشنا سے علیحدہ ہو ۔یہی وجہ ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم نے جناب گل رحمان سے اجازت لیکر اسلام آباد کی جانب براستہ ملاکنڈ روانہ ہوئے درگئی ورتیر میں جناب رحمت شاہ سائل صاحب اور جناب فضل سبحان عابد کو چھوڑ کر ہم جناب طیب اللّٰہ خان ، اقبال حسین افکار اور ملک شیر عالم خان اسلام آباد کی جانب روانہ ہوئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے