گلگت بلتستان کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 میں سے 30 نو منتخب ارکان نےحلف اٹھا لیا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

پیپلز پارٹی کے 13، ن لیگ کے 9 ارکان نے حلف اٹھایا، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے 6 اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک رکن نے حلف اٹھایا۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

اسپیکر گلگت اسمبلی نے جی بی اسمبلی کا اجلاس دن آج 3 بجے دن تک ملتوی کر دیا۔

دوبارہ شروع ہونے والے اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت کے 3 حلقوں کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر رکا ہوا ہے۔

اسکردو کا 1، دیامر کے 2 حلقوں کا سرکاری نوٹی فکیشن عدالتی حکم پر روکے جانے پر 3 ارکان اپنی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے