معروف صداکارعامر سہیل مٹو نےصحافی و کالم نگار ایم اے تبسم کی شاگردی اختیار کر لی

شاگردی اختیارکرنے پر عامرسہیل مٹوکو کالم نگاروں، ادیبوں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات کی مبارکباد ، نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور (خصوصی رپورٹر) صحافی، کالم نگار، منفرد شاعر اور معروف ریڈیو صداکار عامر سہیل مٹو نے کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) کے مرکزی صدر ایم اے تبسم کی شاگردی اختیار کر لی ہے۔

گزشتہ دنوں ایک میٹنگ کے دوران عامر سہیل مٹو نے مشرقی روایات کے مطابق مٹھائی کھلا کر باقاعدہ طور پر ایم اے تبسم کو اپنا استاد تسلیم کیا۔عامر سہیل مٹو صحافت، شاعری اور ریڈیو صداکاری کے شعبوں میں ایک معتبر نام ہیں، اور ان کے اس فیصلے کو ادبی و صحافتی حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

عامر سہیل مٹو کا کہنا ہے کہ وہ فیلڈ کے ایک منجھے ہوئے استاد کی رہنمائی میں اپنے فکری، ادبی اور پیشہ ورانہ سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر کے کالم نگاروں، ادیبوں اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے