ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں امریکی جہازوں پر تازہ حملوں کے بعد امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کا نیا دور شروع ہو گیا۔
امیریکی صد ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر حملے جنگ بندی کا خاتمہ سمجھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حملوں کا مقصد ایران کی جہاز رانی خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کم کرنا ہے۔ امریکی افواج کا موقف ہے کہ عمان کے قریب تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے بعد امریکی کارروائی کی گئی۔
امریکی افواج کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی آبی گزر گاہ میں بلا جواز جارحیت پر ایران کو جوابدہ ٹھہرائیں گے۔ اسی تناظر میں امریکی نائب وزیر اعظم جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کی جارحیت کا سخت ترین جواب دیا جائے گا .
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج رات ایران پر سخت حملہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تازہ حملے جنگ کی جانب واپسی نہیں ہے ۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق بندر عباس اور سیریک میں دھماکے ہوئے ہیں۔