چکوال: ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آگئیں

چکوال: ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مر کر پانی کی سطح پر آ گئیں۔

مردہ مچھلیوں کی ڈیم میں موجودگی کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل گیا، جس کے باعث سیر کے لیے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم آنے والے لوگوں میں مایوسی پھیل گئی اور عوام بغیر سیر و تفریح کے واپس چلے گئے۔

ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مچھلیاں شدید گرمی کی وجہ سے مری ہیں، ڈیم میں موجود مچھلیوں کو بچانے کے لیے دوا ڈال رہے ہیں اور مردہ مچھلیاں نکال رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا چکوال نے ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم میں مچھلیاں مرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ فشریز کے حکام کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے