لاہور: 6 ماہ میں جرائم کی 43 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ

پولیس نے لاہور میں 6 ماہ کے دوران ہونے والے جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 6 ماہ کے دوران جرائم کی 43 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کے 744 اور قتل کے141 مقدمات درج ہوئے، اقدامِ قتل کے 249 اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے 414 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق گینگ ریپ کے 54 اور بچوں کے ساتھ بدفعلی کے 386 مقدمات درج ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے اغواء کے 4070 جب کہ کم عمر بچوں کے اغواء کے 1162 مقدمات درج ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق نقب زنی کے 1143 اور مویشی چوری کے 508 جب کہ چوری کی 28 ہزار سے زیادہ وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے