ملک بھر میں تندوروں پر روٹی کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تندوروں پر روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔

لاہور میں تندور مالکان نے روٹی 16روپے کے بجائے 25 اور نان 30 کے بجائے 35 روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی روکنے کی صورت میں احتجاجاً تندور بند کر دینے کی دھمکی بھی دی ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹا 2400 روپے اور میدہ 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔

ملک بھر میں ایک سال کے دوران آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی والے مہنگا ترین آٹا خرید رہے ہیں

ڈی جی فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ فلار ملز کو 40 کلو گندم 3800 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ گندم کے نرخ میں کمی لائی جائے گی۔

دوسری جانب کراچی میں 125 روپے فی کلو چکی کا آٹا 160 سے 170 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پشاور میں ایک ماہ میں بیس کلو آٹے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کوئٹہ میں بھی 20 کلو آٹے کا تھیلا 2800 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، شہر میں تندور پر سنگل روٹی 40 اور ڈبل روٹی 80 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے