ملک میں صرف 15 دن کی ضرورت کا پیٹرول باقی

تیل کمپنیوں نے پیٹرول کی ممکنہ قلت سے خبردار کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف 15 روز کی ضرورت کے برابر پیٹرول ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔

تیل کمپنیوں نے حکومت کو مقامی سطح پر پیٹرول کی ممکنہ قلت کے فوری خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی تو پیٹرول (موٹر اسپرٹ/ایم ایس) کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

15جولائی کو وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک کے نام ’انتہائی فوری‘ درجے کے خط میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال غیر معمولی حد تک سنگین ہو چکی ہے۔

ایڈوائزری کونسل نے کہا کہ اس وقت صرف تقریباً 370 ہزار میٹرک ٹن موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کا ذخیرہ موجود ہے، جو ملک کی تقریباً 15دن کی ضرورت کے برابر ہے۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ویبوک میں تاخیر سے درآمدی پیٹرول کی کلیئرنس متاثر ہورہی ہے، تین درآمدی پیٹرول کارگو بروقت نہ پہنچے تو سپلائی کو دھچکا لگ سکتا ہے، 66.7 ارب کی عدم ادائیگی سے آئل کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا ہے۔

صنعت کے مطابق انتہائی کم ذخائر، درآمدی ایندھن کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر، طلب میں اضافے اور شدید مالی دباؤ سپلائی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے