مسلمز آف امریکہ کے بانی ڈاکٹر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایسے بہت لوگ ہیں جو دلوں اور سرحدوں کی نفرت کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تہذیب و ثقافت ایک دوسرے سے بہت ملتی ہے بھارت کی سکھ کمیونٹی اور پاکستانی کمیونٹی کے دل ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں ۔
انہوں نے پنڈی کی گرو چرن فلم کے پریمئر کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جرمنی اور فرانس کی طرز پر ہمسایہ بنُکر رہنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سکھز آف امریکہ کے بانی جسی سنگھ نے کہا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ جہاں ہمارا مزہبی تعلق ہے وہیں ہم چاہتے ہیں کہ سرحدی کشیدگی کو کم کرنے اور بھائی چارہ بڑھانے پر کام کیا جائے۔
دونوں ممالک کے لاکھوں خاندانوں نے علیحدگی کے موقع پر ایک دوسرے کے لئے قربانی دی اور وقت کا تقاضہ ہے کہ دونوں ممالک خطے کے بہترین مفاد میں کشیدگی کو ختم کریں۔ اس موقع پر عمر جان نے کہا کہ اس فلم میں سکھ اور مسلمان کی ایک دوسرے کے لئے دی جانے والی عظیم قربانی کو اجاگر کیا گیا ہے یہ فلم مرحوم مصنف خواجہ احمد عباس کے ناول سردار جی پر فلمائی گئی ہے۔
فلم کے پریمئر کو دیکھنے کے لئے پاکستانی مایہ ناز ایکٹرس ریما خان سمیت سماجی رہنماؤں اور سکھ اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی