امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ ثالثی کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 35 سینٹ، یعنی 0.4 فیصد کمی کے بعد 88.87 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی ستمبر کے لیے فراہمی کی قیمت تقریباً مستحکم رہی اور 82.47 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی ثالثی کی خبروں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر وقتی دباؤ کم کر دیا ہے۔