جنوبی وزیرستان میں بارش کا افسوسناک حادثہ، میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان اپر : جنوبی وزیرستان اپر میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں پیش آیا، جہاں مسلسل بارش کے باعث ایک کمرے کی چھت اچانک منہدم ہوگئی۔

حادثے کے وقت اہلِ خانہ سو رہے تھے، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

چیئرمین حسیب اللہ کے مطابق جاں بحق افراد میں ساجد اللہ، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد قبائلی مشر حاجی راپا خان کے پوتے اور ان کے اہلِ خانہ تھے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان اپر سے آنے والا سیلابی ریلہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے