وزیراعظم کا امیر العظیم کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت سیاست دان تھے، جنہوں نے ملکی سیاست میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

مزید پڑھیں:

جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کی ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے