تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں تین کوہ پیماؤں نے نانگاپربت پہاڑ سر کر لئے ہیں سرکرنے والوں میں ایک پاکستانی کوہ پیماہ بھی شامل ہے ۔
الکس چیکون کا تعلق سپین سے سرمون مارو اٹلی سے جبکہ محمد علی سدپارہ کا تعلق پاکستان کے علاقہ گلگت بلتستان سے ہے .
الیکس چیکون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک ننگ پربت سر کرنے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان وقت کے مطابق 3بج کر 37 منٹ پر سمٹ پر پہنچ گئے .
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ رات کو واپس کیمپ فور پر قیام کریں اورکل صبح بیس کیمپ واپس پہنچ جائیں گے ۔
الیکس چیکون کے مطابق ان کی ایک ساتھی سمٹ پونٹ سے چند میٹر نیچے رہ گئی ہے۔
اس طرح یہ لوگ موسم سرما میں نانگا پربت سر پہلے کوہ پیما بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نانگا پربت کی بلندی سطح سمندر سے 8126میڑ ہے۔