کراچی میں شدید ترین گرمی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس سال بھی پچھلے سال کی طرح سخت گرمیاں پڑیں گی جبکہ ہیٹ ویو کا خدشہ بھی موجود ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس سال بھی گرمی کا موسم اپنی سختی دکھائے گا جبکہ ہیٹ ویو کے خدشات بھی موجود ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا لیکن اس سے ہونے والے نقصانات کو بہتر اقدامات کے ذریعے بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے شہریوں کا بچانے کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز اورحکومت کو قبل از وقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال بھی ماہ رمضان سخت گرمی میں آئیں گے اس لیے عوام خود بھی اپنی احتیاط کریں اسکے لیے حکومت کی جانب سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے