سابق صوبائی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے راہنما ڈاکٹر صغیر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے خیمے میں شامل ہو گئے ہیں،کہتے ہیں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی جو سوچ لے کر اٹھے ہیں اس کی حمایت کرتا ہوں۔
کراچی میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس چھوٹے سے گھرمیں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جگہ کم پڑ جائے گی اور بڑے بڑے لوگ اس قافلے میں شامل ہوں گے،پریس کانفرنس پہ کانفرنس ہوگی اور لوگوں کا یہاں جم غفیر لگا رہے گا۔مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی جو سوچ لے کر اٹھے ہیںیہ سوچ اتنی مثبت لگی کہ میں خود چل کر یہاں آیاہوں،مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے شانہ بشانہ مثبت کرداراداکرناچاہتا ہوں۔
میں یہاں یہ سوال کرتا ہوں کہ جن لوگوں نےاور جس قوم نے اپنا خون، پسینہ جانوں کے نذرانے تمہارے لئے پیش کئے،جس قوم نے مینڈیٹ دیا، ہر ہر حیثیت اس قوم کی وجہ سے ہے،قوم نے کیا کچھ نہیں کیا اس تنظیم کےلئے لیکن جواب میں قوم کو کیا ملا؟
ایک معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کی گئی کیوں کی گئی ،صرف اس رویئے کی وجہ سے جو آپ نے اختیار کیا ہوا ہے،مارفین کے انجکشن لگاکر لمبی لمبی تقریریں اس معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کا ذمہ بنا۔میں یہ نہیں کہتا کہ ایم کیو ایم کاکوئی کارکن ملک دشمن نہیںہے بلکہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی یونٹ انچارج ملک دشمن نہیںہے ، کوئی سیکٹر انچارج ملک دشمن نہیں ہے ۔اپنے شہر،صوبے اورملک شہرکےلئےبحیثیت کراچی کا شہری میں سمجھتاہوں اپنا کردار اداکروں اور آج اس چیز کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں رہی،کراچی ترقی کرے گا توسندھ ترقی کرے گا، پاکستان مضبوط ہوگا۔
ڈاکٹر صغیر نے وضاحت کی ہے کہ مصطفیٰ کمال ،انیس قائم خانی کے ملک سے باہر جانے کے بعد دونوں سے میرا ان سے کبھی کوئی رابطہ نہیں رہا،کوئی معاملات نہیں کئے گئے،میں اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کرنا چاہتا ،میںکراچی کے گلی کوچوں میں تباہی اور زیادتی وظلم دیکھ رہاہوں ،میں اس صورت کی بہتری کےلئے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں جس سے پاکستان دنیا میں مضبوط ملک بن کرابھرے، اسی سوچ کے تحت آج یہاں پہنچا ہوں ،مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے شانہ بشانہ مثبت کرداراداکرناچاہتا ہوں۔
ڈاکٹر صغیر نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران شعر بھی پڑھا
جو قوم حق بات پر یکجا نہیں ہو تی
اس قوم کی فقط حاکم ہی سزا ہے
قبل ازیں سابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد مصطفیٰ کمال کے گھر پہنچے،سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال ،انیس قائم خانی نے ان کا خیر مقدم کیا اور ڈاکٹرصغیراحمد کا گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔