سلمان تاثیر کا مغوی بیٹا شہباز تاثیر پانچ سال بعد بازیاب

پنجاب کے سابق مقتول گورنر سلمان تاثیر کے مغوی صاحبزادے شہباز تاثیر کو کوئٹہ کے قریب کچلاک سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز تاثیر کی بازیابی کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے کچلاک میں مشترکہ آپریشن کے دروان شہباز تاثیر کو بازیاب کروایا گیا۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شہباز تاثیر کی بازیابی کے معاملے کی تصدیق آئی جی بلوچستان سے بھی کی۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ شہباز تاثیر کل اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ہوں گے۔

شہباز تاثیر کی اغوا کاروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے کہا کہ ابھی وہ اس معاملے کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کر سکتے ہیں۔ وقت آنے پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔

فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کی مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان انوار کاکڑ نے نامہ نگار محمد کاظم کو بتایا ہے کہ شہباز تاثیر کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے اور شہباز تاثیر کی حالت ٹھیک ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کے شہباز تاثیر کا ان کے خاندان والوں سے بھی رابطہ کروایا گیا ہے۔

شہباز تاثیر کو 26 اگست سنہ 2011 کو لاہور میں اپنے گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔

گزشتہ پانچ برس وہ نامعلوم افراد کی قید میں رہے۔

سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے سینیٹ کے اجلاس میں شہباز تاثیر کی بازیابی کی تصدیق کی۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھی سنہ 2013 کی انتخابی مہم کے دوران اغوا کر لیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے