بق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے اپنا پہلا جلسہ باغ جنا ح میں کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا پہلا جلسہ مزار قائد کے سامنے باغ جناح میں کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ ان کے گھر پر اتنا رش ہے کہ انہیں انیس قائم خانی سے بات چیت کرنے کا بھی وقت نہیں مل پا رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء،طلبہ اور خواتین کا الگ الگ فورم بنا رہے ہیں ،گراس روٹ سطح پر کام کر رہے ہیں ۔
مصطفی ٰکمال کا کہناتھا کہ کوشش کروں گا جو لوگ غلط زبان استعمال کر رہے ہیں میں نہ کروں ،
دعاہے کہ اللہ انہیں ہدایت عطا فرمائے ۔