ہر خبر، مختصر، مستنداورپراثر، پاکستان اور دنیا بھرسےاہم ترین اور دلچسب خبروں کاپہلاآن لائن بلیٹن

[pullquote]جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی پاناما لیکس انکوائری کمیشن کے سربراہ [/pullquote]

Sarmad-Jala-usmani-Justice-640x480

سپریم کورٹ کے چھ ریٹائرڈ ججوں کے انکار کے بعد بالآخر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سر مد جلال عثمانی نے پاناما لیکس انکوائری کمیشن کی سربراہی قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے . انہوں نے کہا کہ یہ پیشکش پاکستان کی خدمت کے لیے قبول کی ہے . انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہوں ایف آئی اے کے قابل افسران ، وکیل اور بہترین چارٹرڈ اکاونٹنٹ دیا جائے تاکہ کام کو بہتر انداز میں کیا جا سکے .

[pullquote]زرداری نواز ملاقات نہیں ہوگی .بلاول [/pullquote]

bilawal_bhutto_zardari

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں اپنے والد سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم نواز شریف کی ممکنہ ملاقات کے امکان کو رد کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’آصف زرداری، نواز شریف سے ملاقات نہیں کر رہے۔‘

[pullquote]ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے. مصطفیٰ کمال [/pullquote]

mustafakamalnewpartynameannouncement_3-23-2016_219752_l

کراچی: پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اپنی سابقہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی ایجنسی سے 20 سال سے رابطے میں رہنے والی جماعت اور سیاسی رہنماؤں کو پاکستان میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

[pullquote]روجھان میں پولیس ناکام ، فوج طلب[/pullquote]

لاہور : ڈیرہ غازی خان: صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور کے کچے کے علاقے میں ’چھوٹو گینگ‘ کے خلاف گزشتہ کئی دنوں سے جاری آپریشن ’ضرب آہان‘ آپریشن میں پولیس کی ناکامی پر فوج کو طلب کرلیا گیا۔پولیس عہدیدار کے مطابق یہ تازہ صورتحال وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے راجن پور کی تحصیل روجھان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ملٹری آپریشن کی منظوری کے بعد سامنے آئی۔

[pullquote]پانچ برسوں میں 513 رحم کی اپیلیں مسترد [/pullquote]

اسلام آباد: وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سال میں صدر ممنون حسین نے 513 مجرموں کی رحم کی اپیلوں کو مسترد کیا۔جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کی جانب سے سینیٹ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت داخلہ نے گذشتہ 5 سال میں مسترد کی گئی درخواستوں کی تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اس وقت سزائے موت کے صرف 38 قیدیوں کی درخواستیں زیر التوا ہیں، جن میں 13 درخواستوں کو فیصلے کے لیے ایوان صدر ارسال کیا جا چکا ہے۔سینیٹ میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث ان افراد کی اپیلیں ملک کی اعلیٰ عدالتیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔

[pullquote]انضمام الحق نئے چیف سلیکٹر [/pullquote]

انضمام الحق کوپاکستان کرکٹ بورڈ کا چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہون نے آمادگی کا اظہار کیا ہے ۔ 2017 تک وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیٹر ہیں ۔

[pullquote]لاہور میں جعلی ڈاکٹر دماغ کے آپریشن کرتی رہی .[/pullquote]

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایک جعلی ڈاکٹر دماغ کے آپریشنز کرتی رہی ہیں، جس سے محکمہ صحت کی خراب کارکردگی ظاہر ہوتی ہے.نام نہاد نیوروسرجن ڈاکٹر مائما لاہور کے سروسز ہسپتال میں 8 ماہ تک سرجریز کرتی رہی ہیں.مذکورہ ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا علم اُس وقت ہوا جب ہسپتال کے نیوروسرجری وارڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے وارڈ کے راؤنڈ کے دوران ان سے کچھ سوالات کیے، جن کا جواب دینے سے وہ قاصر رہیں.شک ہونے پر پروفیسر مسعود بٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو الرٹ کیا، جنھوں نے مذکورہ ڈاکٹر کی تعلیمی اسناد تصدیق کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں میں بھجوائیں اور اس طرح معلوم ہوا کہ یہ اسناد جعلی تھیں.

[pullquote]بالآخر پاکستان جیت گیا [/pullquote]

ایپوہ: سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے لگاتار چار شکستوں کے بعد بالآخر کامیابی حاصل کرتے ہوئے جاپان کو 4-1 سے مات دے دی۔ ملائیشا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان کے خلاف کھیلے گئے میچ میچ کے پہلے کوارٹر دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں تاہم میچ کے 20ویں منٹ میں علی شان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جبکہ چار منٹ بعد رضوان علی نے گول کر کے پاکستان کی برتری ڈبل کردی۔

[pullquote]حکومت کرکٹ میں مداخلت نہ کرے ، کرکٹ بورڈ کی قرارداد[/pullquote]

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے تعینات کیے گئے بورڈ حکام نے اپنے اپنے عہدے بچانے کیلئے حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے بورڈ میں حکومتی مداخلت کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹیم کے حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد بورڈ کے خلاف کسی بھی بھی قسم کے حکومتی کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسا کوئی بھی قدم بورڈ کے جمہوری آئین کی خلاف ورزی ہو گا۔

[pullquote]شاہراہ قراقرم تیرہ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کردی[/pullquote]

کوہستان( شمس الرحمن کوہستانی )

کوہستان، پاکستان اور چین کو مابین واحد زمینی راستہ شاہراہ قراقرم تیرہ روز بعد ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی ، گلگت بلتستان ، کوہستان اور نشیبی علاقوں کے مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے میڈیا کو بتایا کہ ایف ڈبلیو او، ضلعی انتظامیہ ، پولیس، ایف سی ، واپڈا ، چائنیز کنٹریکٹرزاور عوام کی طویل جدوجہد سے شاہراہ بحال ہوئی ۔ دوسری طرف کوہستان کے گاؤں اتھور باڑی میں ملبے تلے دبے23افراد میں سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں۔ لاشوں کے وارث زیگدون اور مقامی مشر ملک غنی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں مقامی لوگوں نے نکالی ہیں ۔

[pullquote]جاپان میں زلزلہ [/pullquote]

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی علاقوں میں 6 اعشاریہ 5 شدت کے زلزلے سے 9 افراد ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ کئی گھر اور عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی جبکہ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد 6 اعشاریہ 4 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے