محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ ، مردان، کوہاٹ ڈویژن، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، ملتان، ڈی جی خان اور فیصل آباد ڈویژن میں چند مقامات پر گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا. بالائی کےپی بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے.
آج سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائنڈینگ کا بھی خدشہ ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کےپی، بالائی پنجاب، بالائی فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، سبی، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا.
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں پنتالیس اور اوکاڑہ میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔