ہمارا دامن صاف ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی اور استحکام کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں وفاقی وزراء، مشیروں، اور خصوصی معاونین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہمارا دامن صاف ہے اور ہم ماضی میں بھی کڑے انتقامی احتساب میں سرخرو ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہ بات کھکٹتی ہے کہ اگر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرلی تو وہ سیاست کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم پاکستان کی اقتصادی ترقی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا ہمارے شروع کئے گئے منصوبوں میں شفافیت کی قائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کی حکومت اقتدار میں آئی تھی تو پاکستان کی معیشت نچلے ترین مقام پر تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ملک کو اندھیروں سے نکالنے، معیشت بہتر بنانے اور سسٹم کی خرابیاں دور کرنے کے لیے جو عمل شروع کیا گیا تھا وہ جاری رہے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 تک بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے جبکہ گیس کی قلت پر کافی حد تک قابو پاچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے