[pullquote]سراج الحق نے یکم مئی سے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا .
[/pullquote]
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کرپشن کے خلاف یکم مئی سے مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے حکومت کے ٹرمز آف ریفرنس قبول نہیں اور جلد چیف جسٹس آف پاکستان کو عوامی ٹی او آر بھجوائیں گے۔لاہور میں مال روڈ پر صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں لگادیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت کے باعث لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں، ملک کے 2 کروڑ بچے غربت کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے، بے روز گار نوجوان ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں۔’لیکن گذشتہ 68 برسوں سے جمہوریت کے نام پر پاکستانی عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے چھوٹو موٹو کے گینگ بنا رکھے ہیں، جنہیں وہ ٹکٹ دیکر ایوانوں میں بھیجتے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر ان لوگوں کیخلاف آپریشن کرے گی۔
[pullquote]لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں میدان سج گئے .
[/pullquote]
آج پاک سر زمین پارٹی کراچی میں ، تحریک انصاف اسلام آباد میں جبکہ جماعت اسلامی لاہور میں جلسہ کر رہی ہے .تینوں جلسوں کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد جلسوں میں شریک ہے . جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ حکومتوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے .
[pullquote]’حقانی نیٹ ورک’:امریکا کا پاکستان پر کارروائی پر زور
[/pullquote]
واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تسلیم کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے کار بم حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کابل میں افغان خفیہ ادارے کے مرکزی دفتر نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی، اس خود کش حملے میں 64 افراد ہلاک اور 320 زخمی ہوئےتھے۔
خود کش دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی پاکستان نے اس حملے کی شدید مذمت کی تھی۔پاکستان کے دفتر خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے پریس آفس کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈیو نے، افغان حکومت کے اس دعوے کہ حملہ کرنے والے گروہ کو پاکستان کی حمایت حاصل تھی، پر کہنا تھا کہ اسلام آباد دہشت گردوں کو اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے۔
[pullquote]سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں پی ٹی آئی عہدیدار گرفتار
[/pullquote]
سوات: پولیس نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور سورن سنگھ کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلع کانسلر کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم بلدیو کمار کو ضلع سوات کے باری کوٹ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں مزید تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ضلع بونیر سے دیگر دو افراد کو گرفتار کیا گیا. قتل کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔
[pullquote]عراق :دو خود کش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک
[/pullquote]
بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دو خود کش دھماکوں میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے رپورٹ میں عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک خود کش بمبار نے بارود سے بھری ہوئی کار کو شہر کے مشرقی حصے میں حسینیان کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ بم دھماکے کے نتیجے میں 6 شہری اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے میں 28 افراد زخمی بھی ہوئے۔ داعش نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
[pullquote]اوباما جرمنی پہنچ گئے
[/pullquote]
امریکی صدر باراک اوباما اپنے چھ روزہ دورے کی آخری منزل جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ جرمن شہر ہینوور کے ہوائی اڈے پر لوئر سیسکنی کے وزیر اعلیٰ اسٹیفان ویل نے اوباما کا استقبال کیا۔ اوباما جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کے علاوہ ہینوور صنعتی میلے کا افتتاح بھی کریں گے۔ اوباما کا بطور امریکی صدر جرمنی کا پانچواں اور ممکنہ طور پر آخری دورہ ہے۔ اس دوران وہ جرمن اور یورپی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں میں ٹرانس اٹلانٹک تجارتی معاہدے (ٹی ٹی آئی پی) پر بھی مذاکرات کریں گے۔
[pullquote]شام میں امریکی بری دستے نہیں بھیجے جائیں گے، اوباما
[/pullquote]
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت شام میں اپنے زمینی فوجی دستے نہیں بھیجے گی۔ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے دہرایا کہ شامی بحران کا حل صرف فوجی طریقے سے ممکن نہیں ہے۔ اوباما کے بقول اگر امریکا یا برطانیہ شام میں اپنے بری دستے اتاریں گے تو یہ ایک غلطی ہو گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے دور صدارت کے آخری نو ماہ میں داعش کو شکست دینا ممکن نہیں ہے لیکن آہستہ آہستہ اس جہادی گروہ کو پسپا کر دیا جائے گا۔ اوباما کے مطابق شامی بحران کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔
[pullquote]پرنس کی آخری آرام گاہ کو خفیہ رکھا جائے گا
[/pullquote]
مایہ ناز امریکی گلوکار پرنس کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ ایک نجی تقریب میں گزشتہ روز ان کی لاش کو جلایا گیا جبکہ اتوار کو ایک خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ وہ جمعرات کو ستاون برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ پرنس کی ایجنٹ نے بتایا ہے کہ مرحوم کی آخری آرام گاہ کے مقام کو خفیہ رکھا جائے گا۔