خاتون سے بدسلوکی ،عمران خان نے خاتون کے خط پہ کمیٹی بنادی

پی ٹی آئی کےیوم تاسیس پرہو نےوالےجلسےمیں خواتین سےنارواسلوک کیخلاف عمران خان نےکمیٹی تشکیل دےدی ۔کمیٹی پی ٹی آئی کی خا تون ایڈوائزر عظمی کا ردار کے خط کے بعد بنا ئی گئی ہے

۔۔ پی ٹی آئی کی خاتون ایڈوائزر عظمٰی کاردار پھٹ پڑیں ۔۔۔ ناروا سلوک پر عمران خان کو مذمتی خط لکھ دیا ۔۔ خط کے متن کے مطابق جلسے میں بدسلوکی کرنےو الے ن لیگ کے نہیں ہمارے اپنے کارکن تھے کسی اور پر ذمہ داری نہیں ڈالی جاسکتی ، پارٹی انتظامیہ خود ذمہ دار ہے،

خط میں لکھا گیا ھے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں خواتین سے بدسلوکی کا یہ پہلا واقع نہیں ہے ، جلسے کا انتظام بہتر بنانے کی بجائے ساری لیڈر شپ تصاویر بنوانے میں مصروف تھی ۔کمیٹی میں نفیسہ خٹک،نعیم الحق،یونس علی اورطلعت نقوی شامل ہیں ، کمیٹی سات روز میں تحقیقات کرکے رپورٹ عمران خان کوپیش کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے