ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کے سابق صدر ششانک منوہر نے اس تاثر کی نفی کی ہے کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین کے عہدے کے لیے ہندوستانی بورڈ کی صدارت سے استعفیٰ دیا۔
دوسری مرتبہ ہندوستان کرکٹ بورڈ کے صدر بننے والے جگموہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد اکتوبر 2015 میں انھیں بی سی سی آئی کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
آئی سی سی نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ نیا چیئرمین آزاد ہو گا اور وہ ششانک منوہر اور سری نواسن کی طرح اپنے بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔
اس لیے ششانک منوہر کے استعفے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ انہوں نے آئی سی سی چیئرمین شپ کے لیے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔