عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک مکمل کر لی

دو ناکام شادیوں کے بعد تحریک انصاف کے چئیرمین عمران نے تیسری شادی کر لی . ان کی شادی پاک پتن کی مانیکا فیملی سے ہوئی . میڈیا اطلاعات کے مطابق دلہن مانیکا فیملی کی بہو بشریٰ کی چھوٹی بہن ہے.

ذرائع کے مطابق عمران خان لندن میں نکاح کی غرض سے آئے تھے جبکہ لڑکی کا تعلق پاک پتن سے ہے ۔ دلہن عمران خان کی روحانی لیڈر بشری کی چھوٹی بہن ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران خان کی تیسری دلہن کا نام مریم ہے۔

اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہار ماننا میرے خون میں شامل نہیں ۔ عمران خان اس بات کے لیے پرامید ہیں کہ ان کی تیسری شادی کامیاب ہو گی ۔

کچھ عرصہ پہلے کپتان میڈیا کے سامنے آئے تو انگلی میں انگوٹھی نے کئی سوال اٹھائے مگر کپتان سب کچھ گول مول کر کے کچھ کچھ نمایاں کر گئے ۔

عمران خان کی پہلی شادی 1995 میں جمائما خان کے ساتھ ہوئی تھی جو 9 سال چل سکی ، عمران خان کے جمائما سے دو بیٹے پیدا ہوئے .

r4

عمران خان کی دوسری شادی 2014 میں ریحام خان کے ساتھ ہوئی

IMRAN-KHAN-wedding_3158474k

تاہم عمران خان اور ان کی فیملی کی جانب سے ابھی تک شادی کی تصدیق نہیں ہوئی .دوسری طرف ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے