اسلام آباد نوکری پیشہ افراد کا شہر کہلاتا ہے _ عمر بھر نوکری کرنے کے بعد انسان کا ایک خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنی جمع پونجی سے زمین کے ٹکڑے پر کہیں اپنی چھت ڈال لے _اسی خواب کی تکمیل کے لیے اسلام آباد کے شہریوں کو سرکار نے سبز باغ دکھایا _
اطلاعات کے مطابق آج سے ١١ سال قبل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اسلام آباد نے سیکٹر جی 13 اور جی 14 لوگوں کو الاٹ کیے _
عوام نے عمر بھر کی کمائی سے پلاٹ تو خرید لیے لکن آج بھی اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں سڑکوں جیسی بنیادی سہولت نہیں اور جی 14 کے تین سب سیکٹرز میں تو آج تک لوگوں کو سائیڈ قبضہ نہیں دیا گیا کہ وہ اپنے گھر تعمیر کر سکیں _
اسلام آباد کی عوام اور سیکٹر G 13 اور G 14 کے allotees نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ خدارا آپ پاکستان بھر میں جا کر ترقیاتی منصبوں کا اعلان کیے جا رہے ہیں لکن ہم وفاق میں رہتے ہوۓ سڑکوں سے محروم ہیں اور پلاٹ خریدنے کے باوجود ١٠ سال سے ہمیں side possession نہیں مل رہی کہ ہم اپنے مکانات تعمیر کر کے اپنی چھت تلے اپنی زندگی کے بقیہ ایام گزر بسر کر سکیں _
شہریوں کا کہنا ہے وزیر اعظم پاکستان متعلقہ محکمے کو فلفور احکامات صادر کریں کہ وہ ہمارے حال پر رحم کریں _