آخر اس چلتی ٹرین کی چھت پر اس گانے کی شوٹنگ کیسے کی گئی۔

شاہ رخ خان کی فلم ‘دل سے’ کے مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کو تقریباً 19 سال بیت چکے ہیں، لیکن آج بھی اس گانے کو سُن کر مداح نہایت پرجوش ہوجاتے ہیں۔

1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دل سے’ کے اس مقبول گانے ‘چھیاں چھیاں’ کی شوٹنگ ایک چلتی ہوئی ٹرین کے اوپر کی گئی تھی اور لوگوں کی دلچسپی بڑھانے کے لیے یہی ایک وجہ کافی تھی۔

اس کے علاوہ اس چلتی ٹرین پر شاہ رخ خان اور ملائیکا اروڑا خان نے بہترین ڈانس کرکے سب کا دل جیت لیا تھا۔

تاہم کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ آخر اس چلتی ٹرین کی چھت پر اس گانے کی شوٹنگ کیسے کی گئی۔

شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘رئیس’ کی تشہیر کے دوران اس راز سے بھی پردہ اٹھادیا۔

شاہ رخ خان ‘رئیس’ کی تشہیر کے لیے ہندوستان کے مختلف شہروں کا سفر بذریعہ ٹرین کر رہے ہیں اور اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر کنگ خان سے ان کے اس مقبول گانے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

اس گانے کے دوران تمام ڈانسرز کو رسی کی مدد سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ چلتی ٹرین سے نیچے نہ گرسکیں، تاہم وہ واحد تھے جنہیں رسی نہیں باندھی گئی، کیوں کہ انہیں گانے میں ایک موقع پر گھومنا تھا۔
_87211432_trainmathurreuters
شاہ رخ خان نے بتایا، ‘تمام ڈانسرز کو رسی سے باندھا گیا تھا، اس گانے کی شوٹنگ میں کافی مشکل ہوئی، ٹرین ہلکی رفتار سے چل رہی تھی، لیکن بہت بار ایسا ہوا جب راستے میں پُل آئے، اس زمانے میں آج کی طرح اسپیکرز پر اعلان کرنے جیسی سہولت موجود نہیں تھی، مجھے آج بھی یاد ہے کہ فرح خان اور ٹیم کے دوسرے ارکان نے کہا تھا کہ جب بھی وہ سفید کپڑا دکھائیں تو گانا روکنے کے ساتھ ہم سب نیچے ہوجائیں، اس دوران سب کو بے حد ڈر بھی لگ رہا تھا، کیوں کہ یہ پُل ہمارے سروں کے بہت قریب سے گزر رہے تھے’۔

شاہ رخ کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ میں بے حد مزہ آیا، تاہم یہ کافی مشکل بھی تھی اور اس دوران پوری ٹیم کو بےحد ڈر لگ رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے