بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی مسلسل تیسری فتح

بلائنڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر سات وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی اوپنرز جے پرکاش اور وینکٹ سوارا نے ٹیم کو 140 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پرکاش 90 اور وینکٹ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عمدہ آغاز کے باوجود بھارتی ٹیم اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے باوجود تیزرفتاری سے رنز نہ بناسکی اور مقررہ 20 اوورز میں بھارت کا اسکور پانچ وکٹوں پر 204 رنز رہا۔

جواب میں پاکستان نے ہدف با آسانی 15.3 اوورز میں حاصل کرلیا، ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے والے محمد ظفر نے 88 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے ابتدائی دو میچز میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کو شکست دی تھی اور چوتھے میچ میں جمعرات کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے