ٹِلرسن نے حلف اٹھا لیا

ریکس ٹِلرسن نے امریکی سینیٹ سے نامزدگی کی منظوری ملنے کے بعد باضابطہ طور پر بطور وزیرِ خارجہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب اوول آفس میں ہوئی۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

ٹِلرسن ایکس موبل کے چیف ایگزیکٹیو افسر تھے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے 64 سالہ ٹِلرسن کی نامزدگی کے بعد اس عہدے کے لیے ان کی حمایت میں سینیٹ میں ووٹ ڈالے گئے۔

ٹرمپ نے حکم عدولی پر اٹارنی جنرل کو برطرف کر دیا

ٹرمپ کی کابینہ، قریبی رفقا کو عہدوں کی پیشکش

یہ ووٹنگ سینیٹ کے ریپبلکن اراکین کی جانب سے قواعد کی تبدیلی کے بعد کی گئی ہے۔

ان کے حق میں 56 جبکہ محالفت میں 43 ووٹ ڈالے گئے۔

ٹِلرسن نے اس سے پہلے کوئی سیاسی عہدہ نہیں سنبھالا اور انھیں روس کے ساتھ تعلقات کی بنا پر سکروٹنی کے عمل سے گزرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے