وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سرہ غوڑگا میں ڈرون طیارے نے موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 مبینہ عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
لوئر کرم ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ ڈران حملہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کیا گیا یا یہ امریکی ڈرون حملہ تھا۔