سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ مریخ کبھی مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا تھا، اس انکشاف کے بعد مریخ پر زندگی کی موجودگی کے مفروضے کو تقویت ملتی ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق مریخ سے لائے گئے نمونوں کے تجزیے سے اس میں منرل کی موجودگی کا پتا چلا ہے جو کہ بنیادی طور پر ہائیڈروجن سے بنا ہو سکتا ہے ،جس کا مطلب ہوگا کہ مریخ پر کبھی بہت زیادہ مقدار میں پانی موجود رہا ہے۔