بابری مسجد معاملہ عدالت سے باہر حل کرنے کا مشورہ

بابری مسجد اوررام مندر کا تنازع پچیس سال بعد بھی حل نہ کیا جاسکا۔ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے معاملہ عدالت کے باہر حل کرانے کا مشورہ دےدیا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد اور رام مندر کے تنازع پر اچانک سماعت ہوئی ،جس میں عدالت نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازع عدالت کے باہر ہی حل کرانے کا مشورہ دیا۔

عدالت نے یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات سے معاملہ حل نہ ہونے پرعدالت معاملے میں مداخلت کرے گی ۔

ثالثی کے لیے بھارتی چیف جسٹس نے رضاکارانہ خدمات بھی پیش کی ہیں۔25 سال بعد بھی فریقین اپنے موقف پر قائم ہیں ۔ کیس کی اگلی سماعت آئندہ ہفتے میں ہوگی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے