ممبئی میں قائد کی رہائش گاہ جناح ہاؤس گرانے کا مطالبہ

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک رکن نے ممبئی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ جناح ہاؤس گرانے کا مطالبہ کردیا ۔

ممبئی کے مالا بار ہلز میں قائم جناح ہاؤس بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی رہائش کے لیے بنوایا تھا ۔

بی جے پی کے منگل بھِت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہاؤس سے تقسیم کی سازش گھڑی گئی ،اس لیے جناح ہاؤس گرا کر ثقافتی مرکز بنایا جائے۔ رکن بی جے پی نے یہ بات پارلیمنٹ میں دشمن پراپرٹی ایکٹ کی منظوری کے بعد کہی۔

منگل بھت نے کہا اس ایکٹ کی منظوری کے بعد جناح ہاؤس بھارتی حکومت کی ملکیت ہے اور اب اسے گرانے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے