بھارتی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کی سزا عمر قید کردی گئی

بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں گائے ذبح کرنے کی سزا 7برس قید سے بڑھا کر عمر قید کر دی گئی ہے۔ بھارت میں انتہا پسند ہندو گائے کو مقدس جانور گردانتے ہیں اور اس کے ذبح کے سخت خلاف ہیں۔

گجرات کی ریاستی اسمبلی میں جمعہ کومنظور کیے گئے ایک قانون کے مطابق گائے ذبح کی غرض سے لے جانے والے شخص کو10 برس تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہےجبکہ ذبح کرنے والے کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔

قانون میں اس ترمیم کی منظوری ریاست کے گورنر سے لینا ابھی باقی ہے تاہم اس قانون کا نافذ ہونا تقریباًطے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے