ماروی میمن کو برطانوی پارلیمنٹ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کی چیئرپرسن ماروی میمن کو برطانوی پارلیمنٹ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے . اسپیکر ہاؤس آف کامنز جان برکو نے کہا کہ غربت کے خاتمے اور نادار بچوں کےلیے تعلیمی سہولتوں کی فراہمی پردیا گیا . ماروی میمن نے غربت کے خلاف جنگ کرکے جمہوریت کی بنیاد مضبوط کی. انہوں نے کہا کہ ماروی میمن نے 5.4ملین خواتین کی شفاف طریقے سے مالی مدد کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی ہزاروں شخصیات کی خدمات کے جائزے کے بعد ماروی میمن کو ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا

صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے ماروی میمن کو برطانوی پارلیمنٹ کے اعلیٰ ترین اعزاز کے حصول پر مبارک باد دی گئی اور کہا گیا کہ ماروی میمن نے غربت کے خاتمے کے لیے بے لوث کام کرکے پاکستان کا وقار بلند کیا.

ماروی میمن ایوارڈ وصول کرنے کے جلد ہی لندن جائیں گی .میڈیا سے گفتگو میں ماروی میمن نے کہا کہ برطانوی ایوارڈ لاکھوں بے سہارا خواتین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور وہ اپنا ایوارڈ ایوارڈ پاکستانی عوام کے نام کرتی ہوں ، ماروی میمن نے کہا کہ صدر مملکت اور وزیر اعظم کے بھرپور اعتماد کی وجہ سے غریبوں کی خدمت کے قابل ہوئی اور صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کے تعاون پر ان کی شکر گزار ہوں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے