گرم گرم موسم میں ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کی برسات کے ساتھ چین میں گرمی سے ستائے عوام نے واٹر فیسٹول کا نعقاد کیا جس میں کوئی بالٹی تو کوئی واٹر گن لایا اور ہر ایک نے مزہ اٹھایا۔
چین کے صوبے Dehong میں منعقدہ واٹر فیسٹیول میں ملک بھر سے شرکا نے بڑی تعداد میں حصہ لیااورگرمی کے ستائے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
اس دلچسپ فیسٹیول میں بچے اور بڑے بالٹیاں بھر بھر کر ایک دوسرے پرخوب پانی پھینکتے نظر آئے اور پوری طرح سے نہلادیا۔
فیسٹیول کے دوران ناصرف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل کر پانی سے جنگ کرتے دکھائی دئیے بلکہ پانی سے بھرے واٹر ٹرکس نے بھی لوگوں پر پانی کی بوچھاڑ کرکے اس فیسٹیول کا مزہ دوبالا کردیا۔