افغانستان میں طاقتورترین جوہری بم سے 13 بھارتی بھی ہلاک

امریکا کی جانب سے افغانستان کے علاقے ننگرہار میں گرائے گئے طاقتور ترین غیرجوہری بم میں ہلاک ہونے والے 90 سے زائد دہشت گردوں میں 13 دہشت گردوں کا تعلق بھارت سے تھا۔

ہندوستان ٹائمز سمیت بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دولت اسلامیہ (داعش) میں شامل 13 بھارتی افراد بھی ہلاک ہوئے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق افغان سیکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے 13 ہندوستانی دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوئی ہے جن کے نام بالترتیب محمد اور اللہ گپتا تھے جن کا شمار داعش کے کمانڈروں میں ہوتا تھا۔

گزشتہ ہفتے افغانستان میں امریکا کی جانب سے دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم گرائے جانے سے داعش کے 90 سے زائد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

دہلی میں موجود بھارتی سیکیورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتیوں کی ہلاکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب داعش کی جانب سے اس حملے میں ان کے کسی رکن کے ہلاکت کی تردید کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج کے اس حملے نے دنیا بھر کو حیرت میں ڈال دیا اور ہتھیاروں کی آزمائش کے لیے افغانستان کو استعمال کرنے پر چند ممالک نے مذمت کا اظہار بھی کیا۔

ننگرہار کے ضلع آچن کے گورنر اسمٰعیل شنواری نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اس بم حملے میں داعش کے کم از کم 92 جنگجو ہلاک ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ امریکی اور افغان بری فورسز آہستہ آہستہ بارودی سرنگوں سے بھرے پہاڑی علاقے کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں، تاہم اب بھی دہشت گردوں کی چند پناہ گاہوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

افغانستان میں امریکا کے اعلیٰ ترین کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ ’دشمن نے بنکرز، ٹنلز اور وسیع بارودی سرنگیں بنا رکھی تھیں اور اس بم کا استعمال ان رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا، تاکہ ہم دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آگے بڑھ سکیں۔‘

افغان صدر اشرف غنی نے بھی سب سے بڑے بم گرائے جانے کے عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ عمل افغان نیشنل سیکیورٹی فورسز (اے این ایس ایف) کی کوششوں میں مدد کے تحت کیا گیا، جبکہ امریکی فورسز خطے میں کلیئرنس آپریشنز کر رہی ہیں’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے