بجٹ میں شپنگ انڈسٹری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کا خاتمہ تاریخی ریلیف ہے: وفاقی وزیرِ بحری امور

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ 27-2026ء میں شپنگ انڈسٹری پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے جس سے میری ٹائم اور لاجسٹکس کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

جنید انور چوہدری کے مطابق شپنگ سیکٹر کو دیے گئے اس ریلیف سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ سیلز ٹیکس کے خاتمے سے درآمدی و برآمدی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مقامی شپنگ انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

محمد جنید انور چوہدری نے کاروباری برادری کو شپنگ سیکٹر کے لیے دیے گئے تاریخی ٹیکس ریلیف پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے