اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

اسرائیلی جیلوں میں زیادتیوں کے خلاف فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال اور مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیل کی جیلوں میں جبرو تشدد اور میڈیکل سہولیات نہ ملنے پر فلسطینی قیدیوں نے 9دن سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جبکہ مغربی کنارے میں اسرائیل حکومت کے ٕخلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔

اسرائیلی فورسز نےچیک پوسٹ کی طرف بڑھتے مظاہرین پرگولیاں چلادیں ، جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

اسرائیل کی جیلوں میں تقریباً ساڑھے چھ ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے 500پر کوئی الزام نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے