بھکر میں بچے کو کاٹنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت نے کتے کو سزائے موت سنا دی۔
کتے کے مالک نے سزائے موت کے خلاف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی عدالت سے رجوع کرلیا۔
کتے کے مالک جمیل کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کے ورثاء نے مقدمہ درج کرایاتھا جس پر وہ ایک ہفتہ جیل بھی کاٹ چکا ہے، اب کتے کو سزا دینا انصاف کے خلاف ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ راجہ سلیم کا کہنا ہے کہ کتے کی سزائے موت کا فیصلہ انسانی ہمدردی کے تحت دیا گیا ہے۔
انہوں نے ٹی ایم او کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کتے کی رجسٹریشن چیک کی جائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ کتے نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا جسے مقامی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے، جبکہ کتے کے مالک کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ زیرسماعت ہے۔